اپنے حقوق جانیں، اپنی رائے دیںا رُدوُ Know your rights, have your say ارُدوُ Urdu

IMHA ان لوگوں کے لیے ایک مفت اور رازدارانہ وکالت کی خدمت ہے جن کا لازمی علاج کیا جا رہا ہے، یا جو لازمی علاج ہونے کے حوالے سے فکر مند ہیں۔.

Advocacy (ذہنی صحت کی آزادانہ وکالت) (IMHA) آپ کو اپنے حقوق جاننے اور اپنی بات کہنے میں مدد کر سکتی ہے۔ IMHA ان لوگوں کے لیے ایک مفت اور رازدارانہ وکالت کی خدمت ہے جن کا:

  • لازمی علاج کیا جا رہا ہے، یا
  • جو لازمی علاج ہونے کے حوالے سے فکر مند ہیں۔.

IMHA کی خدمات Victoria Legal Aid کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں لیکن یہ کوئی قانونی خدمات نہیں ہے ۔ IMHA ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں سے علیحدہ ایک آزاد ادارہ ہے۔

ہم آپ سے رابطہ کریں گے

1 ستمبر 2023 سےلاگو، Mental Health and Wellbeing Act 2022 (ذہنی صحت و فلاح و بہبود ایکٹ 2022) (vic) کہتا ہے کہ جب آپ کا لازمی علاج ہو رہا ہو گا تو ہمیں اہم مراحل پرمطلع کیا جائے گا۔ 'IMHA کو کب مطلع کیا جائے گا؟' اس بارے میں مزید جانیں.

ہم آپ سے تب تک رابطہ کرتے رہیں گے جب تک کہ آپ ہمیں ایسا کرنے سے روکیں گے نہیں۔ جب ہم آپ سے رابطہ کرتے ہیں، تو ہم وضاحت کریں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں، اور آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا آپ ہماری خدمات چاہتے ہیں یا نہیں۔ 'ہمیں بتائیں کہ آپ سے رابطہ نہ کیا جائے' کے بارے میں مزید جانیں۔

آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں

اگر فی الحال آپ کا لازمی علاج نہیں ہو رہا لیکن آپ لازمی علاج ہونے کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ تب بھی IMHA کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو ہم سے براہ راست رابطہ کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ ہمیں مطلع نہیں کیا جائے گا۔ آپ ہمیں 820 947 1300 پر کال کر سکتے ہیں یا contact@imha.vic.gov.au پرای میل بھیج سکتے ہیں۔ ہم سے کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے کے بارے میں مزید جانیں۔ آپ اپنی زبان میں بھی ہم سے بات کر سکتے ہیں۔

عام وجوہات جن کی وجہ سے لوگ لازمی علاج ہونے کے بارے میں فکر مند ہو سکتے ہیں میں یہ احساس شامل ہے کہ آپ اپنی علاج کرنے والی ٹیم سے غیرمتفق نہیں ہو سکتے، یا یہ کہ آپ کی علاج کرنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ اگر آپ کوئی قدم نہیں اٹھاتے تو آپ کا لازمی علاج شروع کروا دیا جائے گا۔

IMHA آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہے

ہم آپ کی ان معاملات میں مدد کر سکتے ہیں:

  • اپنی تشخیص، علاج، دیکھ بھال اور بحالی کے بارے میں معلومات کو سمجھنے میں
  • اپنی تشخیص، علاج اور دیکھ بھال کے بارے میں فیصلے کرنے میں
  • اپنے حقوق کو سمجھنے اور استعمال کرنے میں
  • ترجیحات کا پیشگی بیان تیار کرنے میں
  • ایک نامزد معاون شخص کا تقرر کرنے میں
  • دوسری نفسیاتی رائے حاصل کرنے میں
  • قانونی مشورہ حاصل کرنے میں
  • مینٹل ہیلتھ ٹربیونل میں درخواست دینے کے لیے
  • دماغی صحت اور بہبود کی خدمت کے نظام کو سمجھنے اور اس تک رسائی حاصل کرنے میں
  • اپنی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کی خدمات اور دیگر امور کے بارے میں اپنے فیصلوں، خیالات اور ترجیحات کا اظہار کرنے میں
  • شکایت کرنےمیں۔

ہم ایک مترجم کا بندوبست کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنی زبان میں ہم سے بات کرسکیں۔

آپ Translating and Interpreting Service (تحریری و زبانی ترجمے کی سروس) (TIS) کو بھی 450 131 پر کال کر سکتے ہیں اور انہیں ہم سے بات کروانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

IMHA آپ کی رضامندی سے آپ کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کی خدمت کے پاس آپ کے خیالات کی نمائندگی کر سکتی ہے۔

آپ کا IMHA ایڈوکیٹ:

  • آپ کی ہدایت کے مطابق کام کرے گا
  • آپ کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائے گا
  • اگر آپ کی عمر کم از کم 16 سال ہے، تو آپ کے بہترین مفاد کے بارے میں دیگر افراد کے خیالات سے راہنمائی نہیں لے گا۔ اگر آپ کی عمر 15 سال یا اس سے کم ہے، تو IMHA آپ کے خیالات کو آگے بڑھائے گا اور آپ کے خاندان، دیکھ بھال کرنے والوں اور معاونین کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے بہترین مفادات محفوظ ہیں۔

ہمیں بتائیں کہ آپ سے رابطہ نہ کیا جائے

آپ کو اپنی شناختی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم یہ یقینی بنا سکیں کہ ہم:

  • آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں، اور
  • آپ کے لازمی علاج کے بارے میں موصول کردہ معلومات کو حذف کردیں ۔
    جو معلومات آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں اسے ہمارا انتظامی عملہ سنبھالے گا۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں اور آپ کی رازداری کی حفاظت کیسے کرتے ہیں، اس کے بارے میں مزید جانیے۔

ہمیں یہ بتانے کے لیے کہ آپ سے رابطہ نہ کیا جائے:

آپ عملے کے کسی رکن یا معاون سے فارم جمع کرانے میں مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
اگربعد میں آپ کا ارادہ بدل جاتا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ کا لازمی علاج ہو رہا ہو تو IMHAآپ سے رابطہ کرے، تو آپ:

IMHA کو کب مطلع کیا جائے گا؟

IMHA کو مطلع کیا جائے گا اگر:

  • آپ کے بارے میں عارضی علاج کے احکامات ، یا علاج کے احکامات جاری کیے گئے ہوں ، بشمول اگر آپ ایک فرانزک یا سیکیورٹی مریض ہیں
  • آپ کے بات چیت کرنے کے حق کو محدود کر دیا گیا ہے
  • آپ کے عارضی علاج کے احکامات ، یا علاج کے احکامات میں آپ کو کمیونٹی کے بجائے داخل مریض یا داخل مریض کے بجائے کمیونٹی کے طور پر آپ کی حیثیت میں تبدیل کردی گئی ہے
  • اگر آپ کا عارضی علاج کا حکم، یا علاج کا حکم، واپس لے لیا گیا ہے یا منسوخ کر دیا گیا ہے
  • اگر Mental Health Tribunal (دماغی صحت کے ٹریبونل) میں آپ کی سماعت کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے
  • اگر کوئی پابندی والی مداخلت استعمال کی جاتی ہے، جیسے کہ اگر آپ کو تنہائی میں رکھا جاتا ہے، یا جسمانی یا کیمیائی طور پر روکا جاتا ہے
  • اگر آپ کا آرڈر تبدیل ہو جاتا ہے کہ آپ کو کسی اور نامزد ذہنی صحت کی خدمت میں علاج کے لیے منتقل کیا جائے۔
    اگر آپ ایک سیکورٹی مریض ہیں، تو درج ذیل صورتوں میں IMHA کو بھی مطلع کیا جائے گا:
  • جب آپ کو ایک نامزد ذہنی صحت کی خدمت پر وصول کیا جاتا ہے، یا آپ کو منتقل کیا جاتا ہے۔
  • جب آپ کو ڈسچارج کرکے واپس جیل بھیج دیا جاتا ہے۔
    اگر آپ ایک فرانزک مریض ہیں تو درج ذیل صورتوں میں IMHA کو بھی مطلع کیا جائے گا اگر:
  • آپ کو ایک نامزد ذہنی صحت کی خدمت میں لے جایا جاتا ہے، سوائے اس کے کہ فارنزک لیو پینل (Forensic Leave Panel) اس منتقلی کی منظوری دے یا بصورت دیگر کسی مجاز ادارے کی طرف سے ہدایت کی گئی ہو۔
  • اگر آپ کا ماہر نفسیات یا چیف سائیکاٹرسٹ آپ کو کسی اور نامزد ذہنی صحت کی خدمت میں لے جانے کی ہدایت کرتا ہے۔
  • Forensicare کی جانب سے مینٹل ہیلتھ ٹربیونل سے کڑی نگرانی کے حکم کے لیے درخواست دائر کی جاتی ہے ، اگر اور جب یہ حکم دیا جاتا ہے۔

IMHA کی معلوماتی شیٹ ڈاؤن لوڈ کریں (آپٹ آؤٹ فارم)

کی معلوماتی شیٹ (آپٹ آؤٹ فارم) IMHA

IMHA کا پوسٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں

IMHA پوسٹ کارڈ  >اردو<

IMHA سے رابطہ اور مزید معلومات کیسے حاصل کریںکریں

  • contact@imha.vic.gov.au پر ای میل بھیجیں۔
  • IMHA فون لائن 820 947 1300 پر کال کریں ، جہاں IMHA کے ایڈوکیٹس پر مشتمل عملہ ہفتے کے ساتوں دن صبح 9.30 سے شام 4.30 تک موجود ہوتا ہے (سوائے عام تعطیلات کے)۔ آپ ہمارے ساتھ اپنی زبان میں بات کرسکتے ہیں۔
  • اپنے حقوق کے بارے میں ریکارڈنگ سننے کے لیے IMHA رائٹس لائن کو
    353 959 1800 پر کال کریں ۔
  • ہم سے کیسے رابطہ کرنا ہے بارے میں مزید جانیں۔
  • دماغی صحت کی خدمات فراہم کرنے والے، دیکھ بھال کرنے والے یا دوسرے معاون شخص سے IMHA سے رابطہ کروانے میں مدد کرنے کو کہیں
  • اگر آپ IMHA کے بارے میں رائے دینا یا شکایت کرنا چاہتے ہیں ، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ شکایات اور فیڈبیک کے بارے میں مزید جانیں۔

More information

Know your rights, have your say – webpage translation – English
Word 238.3 KB
(opens in a new window)

Updated